ایٹمی دھماکے کرانے میں راجہ ظفر الحق، گوہر ایوب اور میرا ہاتھ ہے، شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کو افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھنی ہوگی، شیخ رشید
پاکستان کو افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھنی ہوگی، شیخ رشید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ آئندہ تین ماہ پاکستان کی سیاست سمیت ہر حوالے سے بڑے اہم ہیں،ایسا نہیں ہو سکتا کہ چینی انکوائری میں ہمارے دور کی سبسڈی کا کیس چھوڑ دیا جائے بلکہ گزشتہ دور کی 22ارب کی سبسڈی کی طرح ہماری حکومت کی 3ارب کی سبسڈی کا کیس بھی آگے بڑھے گا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان کے چوروں، ڈکیتوں اور ملک کا خون چوسنے والوں کے خلاف احتساب کے بیانیے پر عمل ہو کر رہے گا،چوہدری برادران بڑے سمجھدار سیاستدان ہیں، عمران خان کی حکومت کہیں نہیں جارہی، راجہ ظفر الحق، گوہر ایوب اور میرے علاوہ نواز شریف سمیت پوری کابینہ ایٹمی دھماکے کرنے کے خلاف تھی،مزید پانچ ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 60فیصد بکنگ کیساتھ ٹرینیں چلانے کی وجہ سے گزشتہ 10روز میں 5کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے، دوسرے شہروں سے آنے والے تاجروں کی مشکلات کی وجہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ہفتے میں تین کی بجائے دو روز کاروبار بند رکھنے کی درخواست کی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں چاروں صوبوں کا مشکور ہوں جنہوں نے ٹرین چلانے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا، اس وقت 142میں سے صرف 40ٹرینیں چلا رہے ہیں اور جب تک کورونا کی وباء قابو میں نہیں آجاتی مزید تعداد نہیں بڑھائی جائے گی۔

مسافروں کی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے جو مزید پانچ ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں سرسید، کراچی، شالیمار، بہاؤ الدین ذکریا اور ریل کار شامل ہیں۔دوسرے شہروں سے بہت سے تاجر جمعہ کے روز خریداری کیلئے لاہور آتے ہیں اس لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے درخواست کی ہے کہ ہفتے میں تین دن کی بجائے دوروز کاروبار بند رکھا جائے اور اب انہوں نے اس کا فیصلہ کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایس او پیز پر عملدرآمد کی کمٹمنٹ پر پورا اتریں گے اور نقصان کے باوجود 60فیصد بکنگ کے ساتھ ٹرینیں چلا رہے ہیں۔ بہت زیادہ لوڈ کی وجہ سے آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا اور اس کی بھی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ساری قوم کوبتانا چاہتا ہوں کہ کابینہ میں راجہ ظفر الحق، گوہر ایوب اور شیخ رشید کے علاوہ نواز شریف سمیت پوری قومی ایٹمی دھماکے کرنے کی مخالف تھی اور یہ میں اس لئے بتا رہا ہوں کہ ہماری آنیوالی نسلوں کو پتہ چلے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے نوے دن دن سیاست سمیت ہر حوالے سے بڑے اہم ہیں۔

Related Posts