مریم نواز مقدمات سے بچنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہیں، زرتاج گل، ملیکہ بخاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز مقدمات سے بچنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہیں، زرتاج گل، ملیکہ بخاری
مریم نواز مقدمات سے بچنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہیں، زرتاج گل، ملیکہ بخاری

اسلام آباد: زرتاج گل اور ملیکہ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز مقدمات سے بچنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہیں۔

زرتاج گل نے ملیکہ بخاری کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مریم نواز اپنا قد کاٹھ بڑھانے کیلئے عمران خان سے متعلق بیان دیتی ہیں، عمران خان عالمی سیاست میں اپنا اثرو رسوخ رکھتے ہیں، عالمی فورمز پر وزیراعظم عمران خان کو مدعو کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گالم گلوچ کی زبان سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، مریم نواز نیب عدالتوں پر حملہ کرنے کے بجائے سوالات کا جواب دیں، مریم نواز مقدمات سے بچنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہیں۔مگر وہ اپنے ہر حربے میں ناکام ہوں گی۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی سیاسی حیثیت ہے نہ ہی کوئی سیاسی قد کاٹھ ہے، گالی گلوچ بریگیڈ ن لیگ کا ترجمان ہے، مریم نواز کے والد نے ملکی دولت لوٹی، مریم نواز اقتدار کے حصول کیلئے آئینی ادارے کو قربان کرنے کو تیار ہیں۔انہیں قوم کے سامنے جواب دہ ہونا ہوگا۔

ملیکہ بخاری نے کہا کہ مریم نواز اقتدار کے حصول کیلئے آئینی ادارے کو قربان کرنے کو تیار ہیں، مریم نواز پاکستان کی عدالتوں اور محافظ اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی پرجادو کا الزام، عامر لیاقت نے مریم نواز کا ماضی کھول کر رکھ دیا

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی سیاست کی خاطر پاکستان کے آئینی اداروں کو متنازعہ نہیں بننے دیں گے، مریم نواز پاکستان کے نظام عدل کا مذاق اڑا رہی ہیں، ہم جانتے ہیں آپ کو قانون توڑنے کی عادت ہے، مریم نواز کو ویڈیو بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرنے کا شوق ہے۔مگر اب یہ حربے پرانے ہوچکے ہیں۔

Related Posts