کراچی:صدر نکاٹی فیصل معیز خان کاکہنا ہے کہ نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں واٹر بورڈ کی غفلت کے باعث صنعتوں کوپانی کی فراہمی متاثرہورہی ہے۔
نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان نے صنعتی ایریا میں پانی لیکیج کی روک تھام نہ کرنے اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ڈپارٹمنٹ ڈبلیو ٹی ایم کے عملے کی جانب سے مسلسل غفلت کا مظاہرہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈی کے ڈبلیو ایس بی سے مطالبہ کیا ہے کہ نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں پانی لیکیج ختم کرنے کے اقدامات عمل میں لائے جائیں اور صنعتوں کو بلارکاوٹ پیداواری ضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ایک بیان میں فیصل معیز خان نے ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے صنعتی ایریا میں پانی کی لیکیج کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کئی مقامات پر مسلسل پانی کا رساؤ جاری ہے جس کی وجہ سے وافر مقدار میں پانی کا ضیاع ہورہاہے اور صنعتوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں:سندھ حکومت نے نئے صنعتی زون”نکاٹی ٹو“ کے قیام کی تجویز پر کام تیز کر دیا