خالہ زاد بھائی اور بہنوئی کی خاتون سے جنسی زیادتی، انصاف کے لئے دربدر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

9دن سے لاپتہ خاتون کا کچھ پتہ نہ چل سکا، پولیس حدود کے تنازعے میں اُلجھ گئی
9دن سے لاپتہ خاتون کا کچھ پتہ نہ چل سکا، پولیس حدود کے تنازعے میں اُلجھ گئی

اسلام آباد: اُدھار کی مد میں دیے گئے پیسے مانگنا جرم بن گیا، خالہ زاد بھائی اور بہنوئی نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے لگے۔

تھانہ ترنول کی حدود میں واقع گاؤں ڈورا کی رہائشی خاتون مہک علی زوجہ احسان علی نے اپنی روداد سناتے ہوئے بتایا کہ میرے خالہ زاد بھائی اور بہنوئی عاقب نے مجھ سے 5لاکھ روپے ادھار لئے، کچھ عرصہ بعد میں نے عاقب سے رقم واپس مانگی تو وہ ٹال مٹول کرنے لگا۔

ایک روز عاقب نے مجھے منشیات فروش شہزاد کے گھر بلایا اور کہا کہ آکر اپنی رقم لے جاؤ، جب میں شہزاد کے گھر پہنچی تو ملزمان نے مجھ سے گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کی اور میری برہنہ ویڈیو بنا لی، ملزمان نے اس ویڈیو کی بنیاد پر مجھے بلیک میل کیا اور مسلسل رقم کا تقاضہ کرتے رہے۔

دونوں ملزمان نے مجھے ویڈیو کی بنیاد پر بلیک میل کیا اور 70لاکھ روپے بٹور لئے اور اب بھی مجھے مسلسل بلیک میل کررہے ہیں، خاتون نے کہا کہ میں نے تنگ آکر قانون کا سہارا لینا چاہا لیکن 2ماہ گزرنے کے باوجود انصاف کیلئے دربدر ہوں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کے ساتھ مل گئی ہے اور انہیں بچانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے، خاتون نے آئی جی اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے اپیل ملزمان کو گرفتار کرکے میرے 70لاکھ روپے واپس دلوائے جائیں اور سخت کارروائی کی جائے۔

Related Posts