تحریک انصاف کس سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلیوں سے نہیں صرف حقیقی فیصلہ سازوں سے مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم کٹھ پتلیوں سے مذاکرات کر کے وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ یہ مسلط شدہ لوگ ہیں جن کا کوئی ووٹ بینک نہیں ہے، یہ لوگ بیساکھیوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا ہم نے صرف حقیقی فیصلہ سازوں سے مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں شاہ محمود قریشی، اسد قیصر، پرویز خٹک اور مراد سعید کے علاوہ حماد اظہر بھی شامل تھے۔

تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوجی تنصیبات اور یادگار شہدا کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

Related Posts