پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے آج سانحہ اے پی ایس (آرمی پبلک اسکول) کے 5 سال مکمل ہونے پر دُعا کی ہے کہ دُنیامیں پھر کوئی آنکھ ایسا سانحہ نہ دیکھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ ہم سانحہ اے پی ایس کو نہ کبھی بھولیں گے، نہ بھول سکیں گے۔ دُعا ہے کہ خدا پھر کسی کو ایسا دن نہ دکھائے۔
Will not.. can not, ever forget. May this world never have to see a tragedy as big as this. #APS #APSPeshawar pic.twitter.com/u03jJZBy2P
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) December 16, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کو ایشیاء میں خوبصورت، پرکشش اور جاذب نظر خواتین کی فہرست میں شامل کیاگیا۔
برطانوی جریدے ایسٹرن آئی کی جانب سےتین روز قبل سال 2019 کی ایشیا سے تعلق رکھنے والی پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی گئی جس کے ٹاپ ٹین میں دو پاکستانی اداکارائیں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔
مزید پڑھیں: ماہرہ خان اور مہوش حیات ایشیا کی پرکشش خواتین میں شامل