کوشش ہو گی کے پی کے سے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کوئی نہ نکلے، محمود خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM KPK
کوشش ہو گی کے پی کے سے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کوئی نہ نکلے، محمود خان

 اسلام آباد:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہو گی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کوئی نہ نکلے۔ایک انٹرویومیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ مدرسے کے چھوٹے بچوں کو سیاست سے دور رکھنا ہو گا بچوں کے ذریعے سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ زیادہ لوگ شریک نہیں ہوں گے اور ہماری کوشش ہو گی کہ خیبر پختونخوا سے کوئی نہ جا سکے۔ مولانا فضل الرحمان کے قافلے جب نکلیں گے تو صحیح تعداد کا اندازہ ہو گا لیکن وہ جو دعویٰ کر رہے ہیں 15 لاکھ کا اتنے لوگ وہ نہیں لا سکتے۔

محمود خان نے کہا کہ جب جے یو آئی ف کے لوگ باہر نکلیں گے تو پھر ہم اپنی منصوبہ بندی پر عمل کریں گے۔ ہمیں امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم آزادی مارچ کو روکنے کے لیے نہ تو گیس کا استعمال کریں گے اور نہ ہی پیسوں کا۔ ہمارے پاس تو ویسے بھی فنڈز نہیں ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی وفاق اور صوبے میں اپنی 5 سالہ مدت پوری کرے گی۔

Related Posts