دنیا کے 192 رکن ممالک آج اقوامِ متحدہ کا عالمی دن منا رہے ہیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوام متحدہ کا عالمی دن آج 74ویں سالگرہ کے موقعے پر منایا جارہا ہے
اقوام متحدہ کا عالمی دن آج 74ویں سالگرہ کے موقعے پر منایا جارہا ہے

اقوامِ عالم کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرنے والے ادارے  کے قیام کو آج 74 سال مکمل ہوچکے ہیں جس پر دنیا بھر میں اقوامِ متحدہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

یونائیٹیڈ نیشنز یعنی اقوامِ متحدہ کے نام سے 1945ء میں آج ہی کے دن معرضِ وجود میں آیا اور اس کے منشور کا نفاذ بھی عمل میں لایا گیا، جس کی یاد میں آج دنیا کے درجنوں ممالک میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات ، سکیورٹی صورتحال پر اطمینان کااظہار

تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ اقوامِ متحدہ کے قیام سے قبل 2عالمی جنگیں ہوچکی تھیں، جن میں سے پہلی جنگ عظیم 1914ء سے 1918ء تک جاری رہی جبکہ دوسری 1939ء سے 1945 کے طویل عرصے پر محیط تھی۔

عالمی جنگ عظیم اوّل اور دوم کے نتیجے میں دنیا بھر میں لاکھوں افراد جان کی بازی ہار گئے اور اتنے بڑے پیمانے پر تباہی و بربادی ہوئی کہ آج بھی اس کا تصور تک کرنے سے روح لرز کر رہ جاتی ہے۔

بڑے پیمانے پر ہونے والی اس بڑی اور ناقابل یقین تباہی کے باعث دنیا بھر کے ممالک میں یہ احساس اجاگر ہوا کہ ایسا کوئی ادارہ ہونا چاہئے جو دنیا بھر کے ممالک کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرے جس کے ذریعے جنگوں کو روکا جائے۔

عالمِ انسانیت کو تباہی سے بچانے کے لیے اقوامِ متحدہ کا قیام 24 اکتوبر 1945ء کو عمل میں لایا گیا جبکہ اس وقت دنیا کے 192 کے قریب ممالک اور آزاد ریاستیں اس ادارے کی رکن ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم  پاکستان عمران خان نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں سے کیا گیا انصاف دلانے کا وعدہ پورا کرے، جبکہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی سب سے زیادہ خلاف ورزی مقبوضہ کشمیر میں ہوتی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اقوامِ متحدہ کے بین الاقوامی دن کے حوالے سے  آج پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا کہ کشمیر کے عوام عالمی برادری کے انصاف کے منتظر ہیں، وعدہ پورا کیا جانا چاہئے۔

  مزید پڑھیں: عالمی برادری کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرے۔وزیر اعظم کا مطالبہ

Related Posts