اسلام آباد: تھانہ سہالہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے لاش اسپتال منتقل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ کی حدود میں واقع ماڈل ٹاؤن ہمک گلزار عباسی ہوٹل کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہےجس کے نتیجےمیں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم افراد نے نوجوان شہری پر سات گولیاں چلائیں جس سے سڑک کنارے کھڑا نوجوان شہری گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں
کراچی میں غیر قانونی تعمیرات اور قبضوں کیخلاف آپریشن، تجاوزات کا خاتمہ
کراچی میں بدفعلی کیلئے 5کمسن بچے اغواء، رکشہ ڈرائیور نے ملزم پکڑوادیا