رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران مجموعی تجارتی خسارے میں 33.5 فیصد کمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

trade deifcit
رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران مجموعی تجارتی خسارے میں 35.5 فیصد کمی

لاہور: وزارت تجارت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر)کے دوران پاکستان کے مجموعی تجارتی خسارے میں 33.5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارہ مالی سال 19-2018 کے جولائی تا اکتوبر کے دوران 11.7 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو کم ہوکر اس سال 7.8 ارب ڈالر رہ گیا۔

تجارتی خسارے میں کمی کی سب سے بڑی وجہ درآمدات میں نمایاں کمی ہے جو اس سال 19.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی تا اکتوبر کے دوران درآمدات 15.3 ارب ڈالر رہیں جو کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 19 ارب ڈالر تھیں۔

دریں اثنا پاکستان کی برآمدات میں 3.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور برآمدات 7.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.5 ارب ڈالر ہو گئیں۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 32 فیصد کم ہو کر 1.7 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو کہ پچھلے سال اسی عرصے میں 2.9 ارب ڈالر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اکتوبر کے دوران برآمدات 2 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں۔تجارتی اعدادو شمار

اکتوبر کے مہینے میں پاکستان کی برآمدات 6 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب ڈالر رہیں جو کہ پچھلے سال 1.9 ارب ڈالر تھیں۔اس سال ماہ اکتوبر میں درآمدات میں 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور گزشتہ سال اسی ماہ کے 4.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 3.9 ارب ڈالر رہیں۔

Related Posts