اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج بھمبر اور میر پور میں جلسے سے خطاب کریں گے، عمران خان اپوزیشن کے لیے این آر او کا کوئی راستہ نہیں چھوڑیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہا ہے کہ “وزیر اعظم عمران خان آج بھمبر اور میر پور آزاد کشمیر میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔”
وزیراعظم عمران خان آج بھمبر اور میر پور میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔اپوزیشن کے پاس رونے اور گالی گلوچ کے سوا کچھ نہیں بچا۔اپوزیشن ملک کے چاروں کونوں سے نامراد ہو کر اب آخری کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح کشمیر میں عوام کو اکھٹا کر کےNRO کا کوئی راستہ نکلے۔ لیکن خان ایسا نہیں ہونے دے گا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 18, 2021
معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کے سوائے رونے دھونے اور گالی گلوچ کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اپوزیشن ملک کے چاروں کونوں سے نامراد ہو کر اب آخری کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح کشمیر میں عوام کو اکھٹا کرلے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا مقصد ہے کہ این آر او کا کوئی راستہ نکلے، لیکن خان ایسا نہیں ہونے دے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے تاحیات سربراہ نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔
انہوں نے آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے کئی اہم اقدامات کا اعلان بھی کیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ” وہ کشمیر کا مقدمہ لے کر ساری دنیا کے پاس جائیں گے اور کشمیر کے سفیر بنیں گے۔ “
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کا معاملہ،دوسرا ٹیکسی ڈرائیور بھی گرفتار