قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیکل پینل نے حسن علی کو فٹ قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیکل پینل نے حسن علی کو فٹ قرار دے دیا
قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیکل پینل نے حسن علی کو فٹ قرار دے دیا

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیکل پینل نے حسن علی کو فٹ قرار دے دیا۔ پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق فاسٹ باؤلر کو میچ کی سلیکشن کیلئے دستیاب قرار دیا گیا۔

حسن علی نے بائیں ٹانگ میں کھنچاؤ کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں شرکت نہیں کی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل حسن علی نے بائیں ٹانگ میں کھنچاؤ کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں شرکت نہیں کی تھی۔

دوسری جانب قومی کرکٹ اسکواڈ بدھ کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگا۔ پی سی بی اعلامیہ کے مطابق اسکواڈ بدھ کی صبح گیار بجکر دس منٹ پر (یوکے ٹائم) مانچسٹر سے بارباڈوس روانہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا فیصلہ کن میچ آج ہوگا

قومی اسکواڈ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے بارباڈوس پہنچے گا،بارباڈوس پہنچنے پر قومی اسکواڈ کو ایک روز آئسولیشن میں گزارنا ہوگا،اس دوران اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

Related Posts