وزیراعظم مکمل سنجیدگی سے سندھ کے مسائل کرنا چاہتے ہیں، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم مکمل سنجیدگی سے سندھ کے مسائل کرنا چاہتے ہیں، خرم شیر زمان
وزیراعظم مکمل سنجیدگی سے سندھ کے مسائل کرنا چاہتے ہیں، خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پانی کی منتقلی کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اس وقت مکمل سنجیدگی سے سندھ کے مسائل کرنا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب  سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ کے مسائل حل کرنے کے لیے گزشتہ روز عمران خان نے سندھ میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ کراچی شہر کیلئے خوشخبریوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ پی ٹی آئی نے ناظم آباد میں برج کی تعمیر یقینی بنائے گی۔

خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پارکس، اسپورٹس گراؤنڈ تحریک انصاف نے بنائے، گرین لائن کے منصوبے کا آغاز پی ٹی آئی نے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ جلد پی ٹی آئی کے فور منصوبے کو بھی مکمل کرلی گی۔ وزیراعظم کو کے فور کے حوالے سے بریفننگ دی گئی ہے۔ 2023 تک کے فور منصوبہ مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبے سے گھروں تک پانی پہنچانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کل میری اسلام آباد میں وفاقی وزیر مراد سعید سے ملاقات ہوئی۔ میں نے کراچی حیدرآباد موٹر وے کے حالات سے متعلق گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں، فواد چوہدری

Related Posts