پولیو کا عالمی دن: قومی اسٹار کرکٹر وسیم اکرم انسدادِ پولیو کے سفیر بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیو کا عالمی دن: قومی اسٹار کرکٹر وسیم اکرم انسدادِ پولیو کے سفیر بن گئے
پولیو کا عالمی دن: قومی اسٹار کرکٹر وسیم اکرم انسدادِ پولیو کے سفیر بن گئے

پاکستان کے مایہ ناز اسٹار کرکٹر وسیم اکرم کو حکومت نے پولیو کے عالمی دن کے موقعے پر انسدادِ پولیو کا سفیر مقرر کردیا ہے جبکہ اس حوالے سے تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

پولیو کے عالمی دن کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںمنعقدہ تقریب میں پاکستان پولیو پروگرام کے کوآرڈی نیٹر اور وسیم اکرم نے انسدادِ پولیو سفیر بنائے جانے کے حوالے سے باضابطہ معاہدے پر دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں: سال2019ء کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں سرفراز احمد کی کارکردگی اظہر علی سے بہتررہی

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت قوم کے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنا چاہتی ہے جبکہ انسدادِ پولیو ورکرز وہ ہیروز ہیں جو وسیم اکرم کے ساتھ کام کریں گے۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پولیو کو پورے ملک سے ختم کرنے کے لیے ہمارے انسدادِ پولیو پروگرام میں نت نئے چیلنجز کا سامنا ہے جن کے مقابلے کے لیے بہترین قیادت میسر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آگے آئیں اور پولیو کے خلاف اپنی قومی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے اس موذی مرض کو پاکستان سے مکمل طور پر ختم کریں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے اس موقعے پر کہا کہ پولیو وائرس بچوں کو زندگی بھر کے لیے معذور بنا دیتا ہے جس سے محفوظ رہنے کا حق ہر پاکستانی بچے کو دینا ہمارا فرض ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو پولیو کے خلاف ہمارا ساتھ دینا چاہئے جبکہ اگر نیک نیتی اور خلوص کے ساتھ اس مہم میں کام کیا جائے تو مجھے یقین ہے کہ جیت ہماری ہی ہوگی۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں آج  پولیو کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد ہر ملک میں انسدادِ پولیو کی آگاہی دینا اور اس موذی مرض کو صفحۂ ہستی سے مٹانا ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ ساتھ افغانستان میں بھی پولیو کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انسدادِ پولیو ویکسین کی بر وقت فراہمی اور پولیو کے خلاف مسلسل مہم کے باعث دنیا کے تمام ممالک سے پولیو ختم ہوچکا ہے، تاہم پاکستان اور افغانستان سے مرض کے خاتمے کے لیے ابھی کام باقی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ادارہ برائے امراض قلب(این آئی سی وی ڈی)کی 5 مرکزی کیتھ لیب مشینیں خراب ہوگئی ہیں جس کے باعث انٹر و ینشن کیسز میں تاخیر ہو رہی ہے اور مریضوں کو لمبی تاریخیں دی جارہی ہیں جس سے ان کی جانوں کو خطرات لاحق ہوگئے۔

دوسری جانب اسپتال کی اکلوتی سی ٹی اینجیو گرافی مشین بھی گزشتہ ایک سال سے خراب تھی جس کے باعث مریضوں کو نجی اسپتالوں سے رجوع کرنا پڑا۔اسپتال ذرائع کے مطابق این آئی سی وی ڈی میں کل 9کیتھ لیبس میں سے کیتھ لیب 2،4،5،6 اور 7 خراب ہیں جنہیں ٹھیک کرانے میں اسپتال انتظامیہ سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی۔

مزید پڑھیں: قومی ادارہ برائے امراض قلب کی مشینیں خراب، مریضوں کی جان کو خطرات

Related Posts