کراچی :حکومت سندھ نے کورونا وائرس اور اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے بعد صوبے کے متعدد اضلاع میں اسکول بند کرنے جبکہ کاروباری اوقات میں کمی سمیت دیگر پابندیوں پر غور شروع کردیا ہے۔
کراچی میں کورونا کی شرح 8اعشاریہ 9 فیصد تک پہنچنے کی وجہ سے حکومت نئی قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کاروباری اوقات محدود کرنے پر بھی غور کر رہی ہے ۔امکان ہے کہ حکام آئندہ دو سے تین دنوں میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے کے بارے میں فیصلہ کرلیا جائیگا۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 97ہزار 865افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 945شہری جان کی بازی ہار گئے۔
مزید پڑھیں:ویاگرا سے کورونا کا علاج ، ممنوعہ دوا نے خاتون کی جان بچالی