کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ورکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی پرائس کنٹرول ٹیم اور کمشنر کراچی شہر میں پرائس لسٹ پر عمل درآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔
یہ صوبائی حکومت کا کام ہے کہ وہ شہر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں من مانے اضافے کو روکنے کے لئے کمشنر کراچی کو پابند کرے۔
ہمارے بار باراس مسئلے پر توجہ دلانے کے باوجود کمشنر کراچی نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ میڈیا سیل کراچی سے جاری اپنے بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ پرائس لسٹ پر کہیں بھی عمل در آمد نہیں ہورہا۔
گراں فروشوں کی من مانی پر سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ 60 روپے کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر کی قیمت 250، مٹر 200 روپے،پیاز 80 روپے کلو جبکہ آلو 50 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں :ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔وزیر اعظم کی ہدایت