کورونا کی شرح 35 فیصد، سندھ ٹاسک فورس کا ہنگامی اجلاس طلب، سخت اقدامات کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh Chief Minister Murad Ali Shah launched polio campaign

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 35 فیصد تک پہنچنے کے باعث صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس کے اراکین، محکمہ صحت سندھ اور ماہرین صحت شہر میں جاری صورتحال پر بات کرنے کے لیے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے تاہم لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلہ این سی او سی کی ہدایات پر کیا جائے گا۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آصف رحمٰن سیمیولیشن لیب کا افتتاح کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا پھر شدت اختیار کرنے لگا، 4286 نئے کیسز ریکارڈ

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں حالات اس وقت قابو میں ہیں، اسپتالوں میں دباؤ میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں وینٹی لیٹر پر مریضوں کی تعداد بھی کم ہے، آئی سی یو یا اسپتالوں پر بوجھ نہیں بڑھ رہا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ تعلیمی اداروں پر پابندیوں سے متعلق ہماری نظریں این سی او سی پر ہیں۔

Related Posts