انگلینڈ سے مقابلہ مشکل ہوگا،شعیب اختر، ورلڈ کپ پاکستان آئے گا، محمد عامر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shoaib Akhtar and Mohammad Amir message for Pakistan team

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے انگلینڈ کے ساتھ مقابلے کو سخت قرار دیا ہے جبکہ محمد عامر ورلڈ کپ پاکستان آنے کیلئے پرامید ہیں۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایک اور جیت قابل تعریف ہے، ٹیم مضبوط اور مثبت سمت میں جارہی ہے تاہم پاکستان کا انگلینڈ سے مقابلہ مشکل ہوسکتا ہے۔ کھلاڑی اب دوسرے گروپ کی ٹیموں سے مقابلے کی تیاری شروع کریں۔

مزید پڑھیں:

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نمیبیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

عالمی درجہ بندی میں بابر اعظم اول نمبر پر، پاکستان دوسری بہترین ٹیم بن گئی

ٹی 20 ورلڈ کپ، نمیبیا کی اچھی بالنگ کے باعث تیزی سے رنز نہیں ہوئے۔محمد رضوان

ٹی 20 میچ میں فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا نمیبیا کے ڈریسنگ روم کا دورہ

سابق اسپیڈ اسٹار کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نمیبیا کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرکے اسکور بورڈ پر جیت کیلئے ایک بڑا ہدف دینا اچھااقدام تھا۔بابر اعظم اور محمد رضوان کی کارکردگی واقعی قابل تعریف ہے۔

دوسری جانب ایک اور تیز گیند باز محمد عامر بھی اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دیتے ہیں، انہوں نے سیمی فائنل میں پہنچنے پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ورلڈ کپ پاکستان آنے کی پیش گوئی کی ہے۔

Related Posts