مشہورومعروف آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے صنفی مساوات کیلئے ویڈیو سیریز بنانے کا آغاز کردیا ہے جس میں عالیہ بھٹ اور جولیا رابرٹس سمیت دیگر فنکار اظہارِ خیال کریں گے۔
حال ہی میں ہالی ووڈ کیلئے مس مارول کی کچھ اقساط کی ہدایتکاری کے بعد شرمین عبید چنائے نے صنفی مساوات کیلئے گوچی کی چائم ویڈیو مہم کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔
معروف ڈیزائنر عالیہ نذیر کا انتقال، مشہور شخصیات کا اظہارِ افسوس
سیریز کی بعض ویڈیوز کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ متعدد فنکار ویڈیو میں صنفی مساوات کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے نظر آئیں گے جن میں جولیا رابرٹس، ہلے بیری، عالیہ بھٹ، سیرینا ولیمز اور دیگر شامل ہیں۔
شرمین عبید چنائے کی ویڈیوز میں جان لیجنڈ، آدیتی میئر، امانڈا گوئن، اینی لینوکس، اشکا نجیب، سنڈی لیو، ڈیزی ایڈگر جونز، بیلے ایلبا، جوڈی ٹرنر، جولیا گارنر، مارکو بزاری، گارشیا راموس، مونا سنہا اور دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔
مختلف ویڈیوز میں شوبز شخصیات اور دیگر مشہور افراد کو صنفی مساوات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ شرمین عبید چنائے نے ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔