وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اقوامِ متحدہ کے نام خط، مقبوضہ کشمیر پر گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shah-Mehmood
Shah-Mehmood

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کو خط ارسال کردیا ہے جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 100 روز سے زائد کرفیو اور بھارتی فوج کی بربریت پر آگاہ کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز مظلوم کشمیریوں کی حالتِ زار کے متعلق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ساتھ اقوامِ متحدہ کے ادارے سیکیورٹی کونسل کے صدر کو بھی خط کی نقل ارسال کی۔

یہ بھی پڑھیں: ماڈل کورٹس کے منصفوں نے بیمار عدالتی نظام کو نئی زندگی عطا کی۔چیف جسٹس

خط کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرکے اسے 2 انتظامی حصوں میں تقسیم کرنے کے غیر قانونی بھارتی اقدام کو یکسر مسترد کردیا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے جس پر اقوامِ متحدہ کو ٹھوس بیانیہ سامنے لانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھتے ہوئے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف عالمی برادری کو آگاہ کرتا رہے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بھارتی سیاسی رہنما اور ریٹائرڈ فوجی افسر کے کشمیری خواتین کے خلاف بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اپنی ماؤں اور بہنوں کی آبرو پر مر مٹنا جانتے ہیں۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے گزشتہ روز کہا کہ آر ایس ایس کا شدت پسندی کا نظریہ اور ہندوؤں کی فسطائی سوچ ساری دنیا کے آگے بے نقاب ہو گئی جبکہ بھارتی فوجی افسر نے مودی کی گندی ذہنیت آشکار کی۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر کے عوام اپنی ماؤں اور بہنوں کی آبرو پر مر مٹنا جانتے ہیں۔مشال ملک

Related Posts