مشہور ومعروف ٹی وی اینکر اور فنکار ضیا محی الدین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں لنکن ان لندن میں پاکستان سوسائٹی کی طرف سے پہلے جناح میڈل سے نوازا گیا۔
86 سالہ ضیامحی الدین متعدد ٹی وی ڈراموں اور فلموں کے ساتھ ساتھ بے شمار پروگرامز کی میزبانی کر چکے ہیں جبکہ انہیں 2003ء میں حکومت پاکستان کی طرف سے ستارۂ امتیاز جبکہ 2012ء میں ہلالِ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مقدمے میں حاضر نہ ہونے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
20 جون 1933ء کو پیدا ہونے والے ضیا محی الدین نے اداکاری، پروڈکشن اور ڈائریکشن میں بھی گراں قدر خدمات انجام دیں اور پاکستان کے ساتھ ساتھ برطانوی فلم انڈسٹری میں بھی کام کیا۔
منفرد اور سحر انگیز آواز کے مالک ضیا محی الدین نے صداکاری کے ذریعے بھی نام کمایا اور 1951ء میں لندن میں قائم کی گئی پاکستان سوسائٹی سے جناح میڈل کا اعزاز پا کر بدھ کے روز اپنے میڈلز میں ایک اور اہم اور خوشگوار اضافہ کیا۔
H.E Muhammed Nafees Zakria awarded the Pakistan Society Jinnah Medal to Zia Mohyeddin yesterday at our 66th Annual Dinner at Lincoln’s Inn, London.
Photo Credit: Clive Totman. pic.twitter.com/6QX4U34e5X— The Pakistan Society (@ThePakSocUK1) September 26, 2019
واضح رہے کہ پاکستان سوسائٹی کے قیام کا مقصد برطانیہ کے عوام میں پاکستان کے بارے میں شعور و آگہی فراہم کرنا ہے۔ ضیا محی الدین جیسے نامور فنکار کو پاکستان سوسائٹی کی طرف سے اعزاز دئیے جانے کی تقریب میں متعدد برطانوی نژاد پاکستانیوں نے شرکت کی اور ان کی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس سے قبل ایل سلواڈور کے صدر نے عین اس وقت جب انہیں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کا موقع دیا گیا، اپنی سیلفی لے کر جو مضحکہ خیز حرکت کی، اس سے وسطی امریکا کے اس ملک میں ہر فرد کا سر شرم سے جھک گیا۔
جنرل اسمبلی میں پورے سیشن کے دوران وسطی امریکا کے سب سے چھوٹے اور سب سے زیادہ گنجان آباد ملک سلوا ڈور کے صدر سیلفی لینے میں مصروف نظر آئے جس سے ان کی اقوام متحدہ میں غیر سنجیدگی ہر ملک کے نمائندے نے نوٹ کی۔
مزید پڑھیں: ایل سلوا ڈور کے صدر کی اقوامِ متحدہ تقریر سے قبل مضحکہ خیز حرکت