دس بجتے ہی گھر جانے کا جی چاہتا ہے۔اداکارہ سجل علی کی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ایک فوٹو شوٹ کے پسِ پردہ ہونے والے واقعات منظرِ عام پر لائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی کی ویڈیو میں انہیں فوٹو شوٹ کیلئے مختلف پوز بنا کر تصویریں کھنچواتے اور پرفارمنس دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹو شوٹ میں معروف موبائل برانڈ کیلئے تصاویر کھنچوائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حریم شاہ نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ سجل علی کے 98 لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں جہاں گزشتہ روز پوسٹ کی گئی ویڈیو کو گزشتہ 16گھنٹوں میں 74 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے پسندیدگی کی سند عطا کردی۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنے فوٹو شوٹ کے دوران ایک موقعے پر اداکارہ سجل علی کہتی ہیں کہ چائے پراٹھا کو دنیا کی کوئی چیز ہرا نہیں سکتی۔ ایک موقعے پر اداکارہ گول گپوں کی آمد کی خبر دیتی ہوئی بھی نظر آئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

معروف اداکارہ سجل علی یہ کہتے ہوئے سنائی دیتی ہیں کہ پتہ نہیں کیوں جب 10 بجتے ہیں تو گھر جانے کا جی چاہتا ہے۔ ویڈیو کے آخر میں اداکارہ سجل علی اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر الوداع بھی کہتی ہیں۔ 

 

Related Posts