اداکارہ صباقمر نے سرمد کھوسٹ کی فلم ’’کملی‘‘ سائن کر لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور :پاکستان کے نامور ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ اس وقت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی دوسری فلم ‘کملی’ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہوچکے ہیں۔

چند روز قبل اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے سرمد کھوسٹ کی فلم ’’کملی‘‘ سائن کردی ہے جس میں وہ مرکزی کردار نبھائیں گی۔تاہم اس وقت تک اداکارہ نے اس فلم کی کہانی کے حوالے سے کچھ بھی شیئر نہیں کیا تھا ۔

اب ہدایت کار نے خود اپنی اس فلم کے حوالے سے ایک انٹرویو میں بات کی۔اپنے ایک انٹرویو میں سرمد کھوسٹ نے بتایا کہ’’ کملی‘‘ محبت کی دردناک کہانی پر مبنی ہے، جسے نہایت شاندار انداز میں تیار کیا جائے گا، فلم کی شوٹنگ پنجاب میں ہوگی۔

Related Posts