معاشی ترقی میں ڈیجیٹل پاکستان کا کردار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کو دنیا بھر میں زبردست اور بے مثال صلاحیتیوں والی سرزمین کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اگرچہ پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ٹیکنالوجی میں تیزی سے پیش رفت نئے کاروباری مواقع پیدا کرتی ہے۔

ڈیجیٹل ترقی عام مقصد کی ٹیکنالوجی کا نتیجہ ہے جس سے تمام شعبوں میں پیداوری صلاحیت بڑھانے کے لیے ایک لچک دار ڈرائیور کی ضرورت ہوتی ہے۔

ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال سے عوامی شعبوں اور سماجی لین دین کی لاگت کو کم کیا جاسکتا ہے۔ ڈیجیٹل انقلاب بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ ، ریٹیل ، بینکنگ اور لاجسٹک بزنس کے پیرامیٹرز کو متاثر کر رہا ہے، جس سے ترقی پذیر ممالک کے لیے مہارت کی فراہمی ، مزدوروں کی نقل مکانی اور پیداواری صلاحیت پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی نے دنیا بھر میں سماجی ، معاشرتی اور معاشی زندگی میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ انفارمیشن ٹکنالوجی کو بطور نئی ٹیکنالوجی دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ اس کی کھوج کی ضرورت ہے تاہم یہ استدلال کیا جاتا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایک ہی سکے کے ذریعے معاشی ترقی میں انقلاب لا سکتی ہے ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنانے سے بدانتظامی کے مسائل ختم ہوسکتے ہیں، تاہم اس کا غلط استعمال کاروبار کے اختتام پر منتج ہو گا۔

گزشتہ سارا سال کووڈ کی وجہ سے پاکستان میں لاک ڈاؤن رہا، عوام نے کام کرنے ، مطالعہ کرنے اور دیگر کاموں سے جڑے رہنے کے لیے اسمارٹ فون ، ٹیبلٹ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کا استعمال کیا۔ سروس فراہم کرنے والوں کے لیے پاکستان جیسے بڑے ملک میں موبائل ٹریفک کو سنبھالنا ایک چیلنج تھا۔

اسمارٹ فونز اور ڈیٹا کے استعمال میں اضافے کے ساتھ ، سروس فراہم کرنے والے جانتے تھے کہ انہیں صارفین کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک حیران کن حقیقت یہ ہے کہ کم ترقی یافتہ معیشتیں تیزی سے ان ٹیکنالوجیز کو اپنا رہی ہیں اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال میں سبقت لے رہی ہپں۔

پاکستان میں ، جہاں نوجوان کی ایک آبادی ملازمت کی کھوج میں نکلنے والی ہے، ڈیجیٹل شراکت داری، جدید نصاب کے ساتھ روابط پیدا کرنے اور بروقت انداز میں مطلوبہ مہارت حاصل کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔ پاکستان میں اداروں اور ٹیکنالوجی کے درمیان واضح فرق ہے۔ حکومتیں خدمات کی ترسیل کے لیے ٹیکنالوجیز اپناتی ہیں اور شہریوں کو ان میں بااختیار بنانے پر بہت کم زور دیتی ہیں۔

بیوروکریٹک ڈھانچہ نقد رقم کی منتقلی اور ادائیگیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان میں نوجوان طبقہ آبادی کے لحاظ سے کم تعلیم یافتہ اور مغربی نوجوان کے مقابلے میں کم مراعات یافتہ ہے۔ اکیڈیمیز اور انڈسٹری کو اپنے طلبہ اور ملازمین کے لیے تربیتی پروگرام ترتیب دینے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں ملازمتوں کے مواقع میسر ہو سکیں۔

ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز نے عالمی تجارت کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال پیداواری صلاحیت میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔

ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز صنعتوں کو مزید نفیس مصنوعات تیار کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے جس سے نئی منڈیوں کی تلاش آسان ہو جاتی ہے۔ ڈیجیٹل تجارت نے پاکستان کی گھریلو مسابقت کو بڑھا دیا ہے کیونکہ اس سے اداروں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈیجیٹل تجارت کی حوصلہ افزائی سے عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی جو پاکستان کی معیشت میں بہتری کا سبب بنے گی۔ پاکستان میں 15 سے 29 سال کے نوجوانوں کی تعداد 200 ملین کی آبادی میں 60 فیصد ہے۔ جوکہ آئندہ آنے والے وقتوں میں عالمی سرمایہ کاری حصے بنے گی۔

پاکستان میں 2000 سے زائد انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیاں اور کال سینٹرز ہیں اور یہ تعداد ہر سال بڑھ رہی ہے۔ پاکستان میں تین لاکھ سے زائد افراد انگریزی میں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتے ہیں۔ پاکستان میں ہر سال 20،000 سے زیادہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے گریجویٹ اور انجینئر تیار کیے جا رہے ہیں۔

حکومت پاکستان (جی او پی) متعدد پائیدار ترقی اور تیز ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹس ، ریسرچ اینڈ انوویشن ، سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارکس ، سبسڈائزڈ بینڈوتھ ، انٹرنیشنل مارکیٹنگ ، انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن ، انٹرن شپ اور ٹریننگ کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری کو سہولیات فراہم کررہی ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سروسز کو بڑھاوا دینے کےلیے 100 فیصد ایکویٹی دی جائے، کاروبار کے شروع کرنے کے لیے 100 فیصد سرمایہ دیا جائے، اسٹارٹ اپس پر ٹیکس پر چھوٹ دی جائے اور جدید ترین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس تعمیر کیے جائیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اسٹیٹ آف دی اکانومی رپورٹ “کوویڈ 19 اور پاکستان میں ڈیجیٹل رابطے کو بڑھانے کی ضرورت” کے عنوان سے ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کچھ قیمتی تجاویز پیش کی گئیں ہیں۔ سال 2019 اور 2020 ای کامرس کے حوالے سے کامیاب ترین سال رہے کیونکہ اس سال سروسز کی خدمات 55.3 فیصد اضافے سے 150.8 ارب روپے سے بڑھ کر 234.6 ارب روپے ہوگئی۔

یہ کوئی حیرت کی بات نہیں ، کیش آن ڈلیوری اس انکم کا بڑا حصہ تھا۔ انٹر بینک فنڈ ٹرانسفرز (1IBFT) کا حجم جولائی-اکتوبر میں70.77 ملین رہا جبکہ گزشتہ اسی عرصے کے دوران انٹربینک فنڈ ٹرانسفرز کا حجم 17 ملین تھا۔COVID-19 وبائی بیماری نے وسیع معیار کے رابطے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

وبا کے دوران ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے سماجی رابطوں کو یقینی بنانے اور معاشی اختراع کے لیے بہترین فلیٹ فارم مہیا کیا۔ بڑے شہروں کے طلبہ کے لیے فری لانسنگ سروسز میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ پاکستان اس وقت اپنی معیشت کی بحالی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ کوویڈ 19 وبائی امراض کے خلاف جنگ میں ، ڈیجیٹل معیشت نے اپنی مضبوط قوت اور بڑھتی ہوئی ترقی کی صلاحیت کے ساتھ چین اور پاکستان سمیت کئی ممالک کی نیچے جاتی ہوئی معیشت کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اب وقت آگیا ہے کہ ہم ڈیجیٹل اکانومی کے انجن کو اعلی معیار کی ترقی کے حصول کے لیے مکمل کھل کھیلنے کا موقع دیں۔ ڈیجیٹل سیف گارڈز کی پالیسیاں مسابقتی کاروبار کو جاری رکھنے اور لیبر فورس کے اندر ممکنہ پولرائزیشن کو کنٹرول کرنے کے لیے اہم ہیں۔ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے مکمل فوائد اس وقت تک حاصل نہیں ہوں گے جب تک ممالک سرمایہ کاری کے بہترین مواقع پیدا نہیں کریں گے۔

اچھی حکمرانی کے لیے ضروری ہے کہ ہم عوام کو مناسب تعلیم اور صحت کے مواقع فراہم کریں ، جن ممالک میں عوام کو بنیادی ضروری اشیاء نہیں ملتی ہیں وہاں عوام عدم مساوات کا شکار ہو جاتی ہے۔ ہم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتے جب تک ہم حالات کے مطابق اس میں سرمایہ کاری نہیں کریں گے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز پیداواری صلاحیت کو بڑھاتی ہے اور عدم مساوات کو کم کرتی ہے۔

پاکستان ملک کی ڈیجیٹلائزیشن کو تیز کر رہا ہے جس میں ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا کامیاب تعارف ، لائف اسٹائل بینکنگ کی فراہمی اور سرمایہ کاری شامل ہے۔ جیسا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ ڈیجیٹل ترقی کے راستے پر پاکستان کی کوششیں کاروباری ماحول کو بہتر بنارہی ہیں، ملکی اور غیرملکی سرمایہ کار اس جانب راغب ہو رہے ہیں، جس سے قومی معیشت میں ترقی کے مزید ذرائع پیدا ہورہے ہیں۔

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ایک نئے دور کا آغاز کرتی ہے ، اور یہ ڈیجیٹل معیشت کی شکل میں ترقی کے وسیع امکانات کو جنم دیتی ہے۔ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے پاکستانی حکومت کا عزم قابل تعریف ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستانی معیشت میں بہتری کے آثار پیدا ہو رہے ہیں۔

ڈیجیٹل معیشت عالمی منڈیوں تک رسائی کا آسان اور مضبوط ذریعہ ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے نئے انٹرنیٹ ماڈلز کو جنم دیا ہے جیسے لائیو براڈکاسٹ ، اکانومی ، کراس بارڈر ای کامرس ، انٹرنیٹ فنانس اور نئی صنعتیں جیسے آن لائن تعلیم ، انٹرنیٹ ہیلتھ کیئر اور آن لائن آفس معرض وجود میں آئے ہیں۔

رضوان اللہ
اسکول آف مینجمنٹ اینڈ اکنامکس 
بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، چین۔
ای میل: rezwanullah1990@yahoo.com۔

Related Posts