این اے 75، عوام نے ووٹ چوروں کو پکڑ لیا، دوبارہ پولنگ کروائی جائے، رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rana Sanaullah

لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں حلقہ میں پولنگ کا عملہ بھی اغوا کیا گیا،عوام نے ووٹ چوروں کو پکڑ لیا ہے،دوبارہ پولنگ کروائی جائے۔

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی والوں نے الیکشن کے دن خوف ہراس پھیلایا،پی ٹی آئی والوں نے پولنگ بند کرانے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا ہے کہ حلقہ میں پولنگ کا عملہ بھی اغوا کیا گیا،پورا معاملہ ہم الیکشن کمیشن کے سامنے لائے،چاہتے ہیں الیکشن کمیشن ایسا فیصلہ کرے جو واضح ہو،الیکشن کمیشن کی عزت کرتے ہیں،عوام نے ووٹ چوروں کو پکڑ لیا ہے،ہمارامطالبہ ہے پورے حلقے میں ری پولنگ کرائی جائے۔

مزید پڑھیں:مریم نواز کاسینیٹ الیکشن تک اسلام آباد میں قیام کا فیصلہ

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے ڈسکہ امیدوار کو 20 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کی ‏درخواست کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفافیت چاہتےہیں اس لئے سینیٹ الیکشن میں ‏اوپن ووٹنگ کا مطالبہ کیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے ڈسکہ سے قومی اسمبلی کا ضمنی انتخاب لڑنے ‏والے پی ٹی آئی امیدوار سے کہا ہے کہ 20 پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ کی درخواست کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیشہ صاف اورشفاف انتخابات کیلئےجستجوکی ہے شفافیت چاہتےہیں اس ‏لئے سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ کامطالبہ کیا۔

Related Posts