مسئلۂ کشمیر پر وسیع البنیاد مذاکرات کی ضرورت ہے۔راہول گاندھی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 بھارت کے اہم سیاستدان اور انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ مسئلۂ کشمیر پر فریقین کو وسیع البنیاد مذاکرات کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن نیشنل پریس کلب میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ مسئلۂ کشمیر پر وسیع پیمانے پر گفت و شنید اور جمہوری عمل میں بہتری لانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

منی پور میں بھی بھارت سے علیحدگی کی تحریک زور پکڑ گئی

گفتگو کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ مودی کے دورِ حکومت میں بھارت میں نفرت میں اضافہ ہوا۔ وزیر اعظم مودی کا طرزِ حکومت عوام کو تقسیم کر چکا ہے۔

اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ اور حقوق کی پاسداری کیلئے موجود نظام پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔ ہمارے ملک میں تمام برادریوں کو مذہبی آزادی کا حق حاصل ہے۔

حال ہی میں راہول گاندھی سمیت دیگر کے خلاف قانونی کارروائی ہوئی تھی۔ راہول گاندھی نے کہا کہ بھارتی آئین ملک میں رہنے والے ہر شخص کو مساوات کا حق دیتا ہے۔ ہمارے ملک میں نفرتوں کو مزید فروغ دینے کی کوئی گنجائش نہیں۔

واضح رہے کہ راہول گاندھی سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے نریندر مودی کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیا کو بھی ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو اپنی حکومت کے ہر جائز اور ناجائز کام میں مودی کی تعریفیں کرنے میں پیش پیش رہتا ہے۔

Related Posts