شہزاد اکبر کی شکایت پرجہانگیر ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر احمد چوہان کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب اور داخلہ شہزاد اکبر کی شکایت پر گرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب اور داخلہ شہزاداکبر کی شکایت پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے نذیرچوہان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعدمنگل کے روز ایم پی اے کو گرفتار کیاگیا۔

نذیرچوہان حلقہ پی پی 167 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے ،گرفتار رکن پنجاب اسمبلی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

جہانگیر ترین گروپ نے ایم پی اے نذیرچوہان کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اوراس معاملے پر گروپ ممبران کی میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ايم پی اے نذير چوہان کی گرفتاری پر جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ ان کی پیشی کے موقع پر سیاسی پاور کا مظاہرہ کرنے کا فيصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ معاون خصوصی شہزاد اکبر نے نذیرچوہان کے خلاف 20 مئی کو ریس کورس پولیس اسٹیشن لاہور میں شکایت درج کروائی تھی کہ نذیرچوہان نے ایک ٹی وی ٹاک شو میں ان پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔

Related Posts