کراچی میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر مبینہ تشدد کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں نے آج پریس کلب کے باہر مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما و رکنِ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیاء نے کہا کہ سندھ حکومت کے قائدِ حزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ پر اور پی ٹی آئی کارکن پر جارحانہ رویے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔
ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی کی سینئر رہنما ڈاکٹر سیما ضیاء نے کہا کہ احتجاجی مظاہرہ آج 23 فروری منگل کے روز دوپہر 3 بجے پریس کلب کے باہر ہوگا۔ انہوں نے تمام پی ٹی آئی کارکنان اور عہدیداران سے احتجاجی مظاہرے میں شرکت یقینی بنانے کی اپیل بھی کی۔
سندھ گورنمنٹ کی طرف سے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر اور تحریک انصاف کے کارکن پر جارحانہ رویہ کے خلاف 23 فروری بروز منگل دوپہر 3 بجے ایک پریس کلب کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔میری تمام کارکنان اور عہدیداران سے اپیل ہے اس احتجاجی مظاہرے میں زیادہ سے زیادہ شرکت کر یں۔
— Dr. Seema Zia (@DrSeemaSZia) February 22, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے اعلان کیا کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر تشدد کا معاملہ وزیرِ اعظم عمران خان کے سامنے اٹھائیں گے۔
گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ میں نے ہسپتال میں زیرِ علاج حلیم عادل شیخ سے گفتگو کی ہے جبکہ حلیم عادل شیخ پر پیپلز پارٹی کے 50 غنڈوں نے حملہ کیا۔
مزید پڑھیں: علی زیدی کا حلیم عادل شیخ پر تشدد کا معاملہ وزیرِ اعظم کے سامنے رکھنے کا اعلان