شاہی جوڑے کادورہ لاہور،قومی کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

prince william cricket
شاہی جوڑے کادورہ لاہور،قومی کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی

لاہور: برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نےنیشنل کرکٹ اکیڈمی کے دورے کے دوران قومی کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی ،علاوہ ازیں شاہی جوڑے نے یتیموں اور لاوارث بچوں کی تنظیم ایس ای ایس ویلیج کا دورہ بھی کیا۔

پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن آج لاہورکےدورے پرپہنچیں جہاں ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا اور بچوں نے مہمانوں کو پھول پیش کیے۔


لاہور ا یئرپورٹ پر شاہی جوڑے کا استقبال گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کیا اور انہیں تحائف پیش کیے۔

شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن نے لاہورمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کادورہ کیا ،جہاں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ان کا استقبال کیا،چیف ایگزیکٹو وسیم خان نےشاہی مہمانوں کو اکیڈمی کا دورہ کرایا، بولنگ کوچ وقار یونس، مینز اورویمنز ٹیم کے کھلاڑی بھی شاہی جوڑے سے گرم جوشی سے ملے۔

اس موقع پر شاہی جوڑےنے قومی کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی،ور کرکٹ کے خوب جوہر دکھائے ، شہزادہ ولیم نے چھکے لگائے جبکہ شہزادی بھی پیچھے نہ رہی اور زور دار شاٹس لگائے۔

شاہی جوڑے نے قومی کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ کھیلی

میچ میں امپائرنگ کے فرائض سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے انجام دیئے، حسن علی کی ایک گیند پر برطانوی شہزادہ ولیم نے چھکا لگایا ، ایک گیند پر حسن علی نے برطانوی شہزادے کو آؤٹ کیا لیکن امپائر وقار یونس نے اس گیند کو نو بال قرار دے دیا۔

شاہی جوڑے نے کرکٹ اکیڈمی کے دورے کے موقع پر موجود بچوں کے ساتھ گفتگو بھی کی اور ان سے کرکٹ کے بارے میں سوالات بھی کیے۔

کرکٹ اکیڈمی کے دورے سے پہلے شاہی جوڑے نے یتیموں اور لاوارث بچوں کی تنظیم ایس ای ایس ویلیج کا دورہ کیا، جہاں وہ بچوں میں گھل مل گئے، شاہی جوڑے نے بچوں کو سلام کیااورتین یتیم بچوں کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جبکہ بچوں کی بنائی تصاویر کو بھی سراہا۔

شاہی جوڑے کو مشہور بادشاہی مسجد کی سیربھی کروائی گئی،انہیں مسجد کی تاریخ کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیااورمسجد کے مختلف حصے دکھائے گئے ،شاہی مسجد کے دورے پر سرکاری حکام شاہی جوڑے کے ہمراہ رہے۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن

 شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے مسجد کے پیش امام سے تلاوت بھی سنی تھی، اس موقع پر شہزادی کیٹ نے سر پر دوپٹا اوڑھ رکھا تھا۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن

Related Posts