اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے بتایا ہے کہ ان کا ایک بار پھر کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں، صدر نے کہا: ”میں نے کورونا کی جانچ کے لئے ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے، انہوں نے بتایا کہ 4سے 5دن سے گلے میں خراش تھی، دو راتیں پہلے چند گھنٹے تک ہلکا سا بخار محسوس ہوا۔ کوئی دوسری علامات نہیں ہیں۔”
وازا مرضت فھوا یشفین
اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے
I have tested +ive for Covid again. Had a sore throat since 4-5 days & was getting better. Felt mildly feverish for a few hours two nights ago. No other symptoms.
So friends plz resume precautions & follow SOPs.— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) January 6, 2022
صدر علوی نے سب کو مشورہ دیا کہ ”براہ کرم احتیاطی تدابیر دوبارہ شروع کریں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں ”۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ایک ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے، جو کہ دو ماہ کے دوران بلند ترین سطح ہے، اومیکرون تیزی سے ملک بھر میں پھیل رہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق، پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,085 کیسز اور پانچ اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1,299,848 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 28,955 ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں اومیکرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ، ماہرین صحت نے خبردار کردیا