مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی گارنٹی کا بندوبست کرے۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی گارنٹی کا بندوبست کرے۔فواد چوہدری کا مطالبہ
مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی گارنٹی کا بندوبست کرے۔فواد چوہدری کا مطالبہ

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے میاں نوازشریف کے لیے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کو چاہئے کہ اپنے تاحیات قائد کی گارنٹی کا بندوبست کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان میں مسلم لیگ کی قیادت پر جنگ جاری ہے لیکن ن لیگ کو اب نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی مثال پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور دیگر کئی ملزمان بھی اپنے سامنے رکھیں گے لیکن بغیر کسی طریقۂ کار کے بیرونِ ملک بھیجنا عملاً ناممکن ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے معاملے پر وفاقی وزراء میں اختلافِ رائے پایا جاتا ہے۔

 وزیرا عظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سب سے زیادہ مخالفت کی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی اس دوڑ میں پیچھے نہ رہے اور کہا کہ میں نے 16 سال وکالت کی ہے لیکن اس کے دوران ایسا کوئی موقع دیکھنے میں نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وفاقی وزراء میں اختلاف

Related Posts