سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے پر حکومت نے مشروط منظوری دے دی جبکہ مسلم لیگ (ن) نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومتی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم عدلیہ کو جواب دینے کے پابند ہیں، لیکن نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر حکومت سمیت کسی اور کو جوابدہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ذیلی کمیٹی نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر تجویز محفوظ کر لی۔وزیرِ قانون
مسلم لیگ(ن) رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومتی فیصلہ چیلنج کیا جائے جبکہ عدالت کی طرف سے ای سی ایل یا ملک سے باہر جانے پر کسی پابندی کی تصدیق نہیں کی گئی۔
ن لیگی رہنما ذیلی کمیٹی کے صبح کے فیصلے کے انتظار میں ہیں جس کے بعد حکمت عملی کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ قیادت کا کہنا ہے کہ اگر سیکیورٹی بانڈز جمع کروائے گئے تو ن لیگ کو سیاسی نقصان پہنچنےکا اندیشہ ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے میاں نوازشریف کے لیے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کو چاہئے کہ اپنے تاحیات قائد کی گارنٹی کا بندوبست کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان میں مسلم لیگ کی قیادت پر جنگ جاری ہے لیکن ن لیگ کو اب نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔
مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی گارنٹی کا بندوبست کرے۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا مطالبہ