مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے آزاد کشمیر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی ویڈیو شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے آزاد کشمیر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی ویڈیو شیئر کردی
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے آزاد کشمیر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی ویڈیو شیئر کردی

 اسلام آباد:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے جو وائرل ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو فارورڈ کہوٹہ کے علاقے شیخ سولی پرائمری اسکول کی ہے جہاں قائم پولنگ اسٹیشن میں مبینہ طور پر دھاندلی ہو رہی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر پولنگ عملہ مبینہ طور پر بیلٹ پیپروں پر ٹھپہ لگا رہا ہے ۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے مزید لکھا ہے کہ یہی کام برابر والے لڑکیوں کے اسکول میں بھی ہو رہا تھا۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے ایک اہلکار نے بنائی جو پولنگ عملے کو دھاندلی سے روک رہا تھا۔ ویڈیو میں ایف سی اہلکار جب پولنگ عملے کو دھاندلی سے روکتے ہوئے کہتا ہے کہ یہ غیر قانونی کام ہورہا ہے، یہ مناسب اور ٹھیک نہیں، اگر کسی نے ہم سے پوچھا کہ آپ کیا کررہے تھے تو ہم کیا جواب دیں گے۔

ویڈیو میں صاف سنائی دے رہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار کے سوال پر پولنگ کا عملہ کہتا ہے کہ یہ آپ کا کام نہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے، آپ کا کام صرف سیکیورٹی فراہم کرنا ہے۔ جس پر سیکیورٹی اہلکار کہتا ہے کہ ہم اس پر اپنے سیئنر افسر سے بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : نارتھ کراچی میں اے ایس آئی کا نجی چینل کے رپورٹر احتشام مفتی پرتشدد، حلیم عادل شیخ کی مذمت

Related Posts