وزیر اعظم پاکستان عمران خان عمران خان آج اسکردو میں تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے جہاں گلگت بلتستان اور سیاحت کے اہم اعلانات کے ساتھ ساتھ مسئلۂ کشمیر کے حوالے سے بھی عوام کو آگاہ کریں گے۔
اسکردو کے میونسپل گراؤنڈ میں جلسے کے لیے وزیر اعظم عمران خان 12 بجے دوپہر تک پہنچیں گے جہاں صوبائی گورنر، وزیر اعلیٰ اور دیگر حکام ان کا استقبال کریں گے جبکہ وفاقی وزیر اعلی امین گنڈا پور کے ساتھ ساتھ وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں سے منسوب 27 اکتوبر کو اپوزیشن مارچ کے اعلان پر نظر ثانی ضروری ہے۔وزیر خارجہ
مسئلہ کشمیر کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان عوام کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ خطے کی مجموعی امن وامان کی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی کے موضوعات پر بھی شہریوں کو اعتماد میں لیں گے جبکہ میونسپل گراؤنڈ جلسے کے لیے پنڈال پہلے ہی سج چکا ہے۔
اسکردو جلسے کے دوران وزیر اعظم عمران خان سی پیک اور دیگر اہم ملکی و بین الاقوامی اقتصادی امور پر بات کریں گے جبکہ اسکردو میں غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو شعبۂ سیاحت میں حکومتی کاوشوں کی بدولت گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر نےدنیا بھر کی 500 مسلم شخصیات کی 2020 کی فہرست جاری کر دی جس میں معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی سر فہرست ہیں ، وزیراعظم عمران خان کا سولہواں نمبر جبکہ انہیں مین آف دی ائیر کا اعزاز بھی ملا۔
رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے خدمت خلق، آرٹ اینڈ کلچر، سائنس، ٹیکنالوجی، سیاست اور مذہبی معاملات میں انتظامی صلاحیتوں سمیت مختلف 13 کیٹگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے500بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست 2020ء شائع کی ۔
مزید پڑھیں: 500بااثرمسلم شخصیات ،مفتی تقی عثمانی پہلے،عمران خان کا16واں نمبر