وزیر اعظم سے مفتی تقی عثمانی کی ملاقات، دینی و بین الاقوامی معاملات پر گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم سے مفتی تقی عثمانی کی ملاقات، دینی و بین الاقوامی معاملات پر گفتگو
وزیر اعظم سے مفتی تقی عثمانی کی ملاقات، دینی و بین الاقوامی معاملات پر گفتگو

وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے نامور علمائے دین مفتی تقی عثمانی اور مفتی رفیع عثمانی نے ملاقات کی اور مسئلۂ کشمیر اقوامِ عالم میں اُجاگر کرنے پر ان کے کردار کی تعریف کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ممتاز علمائے دین سے ہونے والی ملاقات کے دوران بین الاقوامی امور اور مسلم امت کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری شوگر ملز کیس‘مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

عمران اسماعیل کے مطابق دونوں علمائے دین وزیر اعظم کی دعوت پر دارالحکومت پہنچے جہاں امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز، تعلیمی اصلاحات اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے مفتیانِ کرام سے کہا کہ وہ کابینہ اراکین کے ساتھ بھی ملاقات کریں ، تاکہ دینی معاملات کے حوالے سے تبادلۂ خیال ہوسکے۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت پوری قوم کے لیے خوشی کی لہر ہے،قوم نوازشریف کی صحت یابی کے لیے دعا کرے، مرض کی صحیح تشخیص نہیں ہوسکی، ڈاکٹرز اور ان کی ٹیم پوری کوششیں کررہی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت دینے کے بعد گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ یہ فیصلہ پوری قوم کے لیے خوشی کی خبر ہے، خواجہ حارث، اشتر اوصاف دیگر وکلا کا شکرگزار ہوں۔

مزید پڑھیں: نوازشریف کی ضمانت پوری قوم کے لیے خوشی کی خبر ہے،شہباز شریف

Related Posts