زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے امداد دی جائے۔ وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک میں بچوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات ، اغوا اور گمشدگی کے کیسزکا موثر طریقے سے تدارک کرنے کے لئے وزیرِ اعظم عمران خان نے ’’میرا بچہ الرٹ‘‘ کے نام سے ایپلی کیشن بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم عمران خان  نے  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہدایت کی ہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے امداد دی جائے۔

این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، تاہم زخمیوں اور املاک کے نقصانات کا درست تخمینہ لگانے کے بعد امدادی پیکیج کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، کشمیری خود کو تنہا نہ سمجھیں۔زرتاج گل وزیر

حکام کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل افضل نے وزیر اعظم عمران خان کو زلزلے سے میر پور میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بتائیں جس پر وزیر اعظم نے قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم زلزلہ زدگان کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

این ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعظم نے جنرل افضل کو ہدایت کی کہ زلزلہ متاثرین کی جلد از جلد بحالی ممکن بنائی جائے اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد کی جائے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل   معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آزاد کشمیر میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے آزاد کشمیر کا دورہ کیا اور جاں بحق افراد کی وفات پر لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

 اپنے دورۂ آزاد کشمیر کے حوالے سے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان زلزلہ متاثرین کی تمام ممکنہ معاونت اور بحالی کے لیے پر عزم ہیں۔ میں ان کی ہدایت پر زلزلہ متاثرین کے گھر گئی۔

مزید پڑھیں: فردوس عاشق اعوان کا زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے گھر کا دورہ، تعزیت اور فاتحہ خوانی

Related Posts