وزیر اعظم عمران خان کی سرپرستی میں بنائی گئی ”احساس“ کی نئی گورننس پالیسی منظور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کی سرپرستی میں بنائی گئی ”احساس“ کی نئی گورننس پالیسی منظور
وزیر اعظم عمران خان کی سرپرستی میں بنائی گئی ”احساس“ کی نئی گورننس پالیسی منظور

وزیر اعظم عمران خان کی سرپرستی میں بنائی گئی ”احساس“ پروگرام کی نئی گورننس پالیسی منظور کر لی گئی ہے جبکہ معاونِ خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر کے مطابق احساس پروگرام کی پالیسی میں 27 نکات شامل ہیں۔ 

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے احساس پروگرام کی گورننس اینڈ انٹیگریٹی پالیسی کی منظوری دے دی جبکہ  کڑے احتساب کی پالیسی کے تحت ادائیگیوں، ٹھیکوں اور بھرتیوں سمیت دیگر معاملات کی شفافیت پر زور دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا نواز شریف اور آصف علی زرداری کے سیاسی کردار پر دلچسپ تبصرہ

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ پہلی گورننس اینڈ انٹیگریٹی پالیسی کی منظوری پر کابینہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں جبکہ وزیر اعظم عمران خان احساس پروگرام کے تحت ضرورت مندوں اور مستحقین کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے حقداروں تک ان کی رقم شفاف طریقےسے پہنچانے کے لیے یہ پالیسی متعارف کروائی جبکہ لنگر، وظائف اور بلا سود قرض کے ساتھ ساتھ اثاثوں کی منتقلی پروگرام پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھرتیاں، ٹھیکے اور ادائیگیوں میں اقربا پروری کا خاتمہ ہوگا جبکہ حکومت  بدعنوانی کے تمام تر دروازے اس پالیسی کے تحت مکمل طور پر بند کرنا چاہتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان  نے غریبوں کو کھانا فراہم کرنے والی احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کیا  جبکہ افتتاحی تقریب کا انعقاد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کیا گیا۔

احساس سیلانی لنگر اسکیم کے تحت 7 اکتوبر سے غریب اور مستحق افراد کو سماجی بہبود کی تنظیم  سیلانی ویلفیئر کے اشتراک سے کھانا فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا تاکہ غریب اور نادار افراد کو اپنا پیٹ پالنے کے لیے کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔

مزید پڑھیں: غریبوں کے لیے کھانا: وزیر اعظم عمران خان کا احساس سیلانی لنگر کا افتتاح 

Related Posts