اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مالی سال 2020-21میں مجموعی ملکی پیداوار کی شرح نمو 5اعشاریہ 37 فیصد حاصل کرنے پر حکومت کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ جی ڈی پی کی شرح نموملازمتوں کی تخلیق اور فی کس آمدن میں اضافے کا باعث بنی۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی اصلاحات کامیاب رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ پاکستان اعلیٰ اقتصادی ترقی اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا۔
I want to congratulate my govt on achieving GDP growth of 5.37% in 3 yrs leading to substantial jobs creation & rise in per capita income. Our econ reforms success recognised internationally. Bloomberg predicted Pak will sustain high growth trajectory & employment levels. pic.twitter.com/zC0oXGKr8M
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 21, 2022
واضح رہے کہ تجارت اور زراعت میں اضافے کے باعث پاکستان کی ترقی کی رفتار تیز ،مالی سال 2021ء میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 5اعشاریہ 37 فیصد رہی۔
معاشی اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح 5اعشاریہ 37 فیصد رہی ہےجبکہ صنعت وزراعت میں 7اعشاریہ 8 فیصد گروتھ ہوئی۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمومالی سال 2021ء میں 5اعشاریہ 37 فیصد تک پہنچ گئی