برازیل میں چھوٹا طیارہ پرواز کے صرف 15 سیکنڈ بعد گر کر تباہ ہوگیا، افسوسناک حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی اور 3 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برازیل میں اڑان بھرنے والے چھوٹے طیارے کو حادثہ پرواز کے 15 سیکنڈ بعد پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں برازیل کا بزنس ٹائیکون اپنی اہلیہ اور 3 بچوں سمیت جان کی بازی ہار گیا۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل امریکی نیوی کا ہیلی کاپٹر لاس اینجلس میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں بحری عملے کے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی نیوی نے 10 روز قبل فوجی ہیلی کاپٹر پر سوار 5 اہلکاروں کو مردہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حادثے کا شکار ایم ایچ 60 ایس ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔
مزید پڑھیں: امریکی نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، عملے کے5افراد ہلاک
قبل ازیں بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ دوران ٹریننگ ریاست راجھستان میں گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی مگ 21 طیارہ ٹریننگ کی پرواز پر تھا، حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے اگست کے دوران کہنا تھا کہ طیارے کو فضائیہ اکیڈمی کے قریب حادثہ پیش آیا، بھارتی فضائیہ نے بھی واقعے کی تصدیق کردی۔
مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ دوران ٹریننگ گر کر تباہ