ایران سے تعلق رکھنے والی سابق ملکۂ حسن بہارہ زارا بہاری کو فلپائنی حکومت نے سیاسی پناہ دے دی ہے جبکہ ایرانی حکومت کو تنقید کانشانہ بنانے والی بہارا گزشتہ ایک ماہ سے فلپائن میں قید تھیں۔
سابق ملکۂ حسن بہارہ زارا بہاری نے فلپائنی حکومت کو سیاسی پناہ کے لیے درخواست دے رکھی تھی جسے آج منظور کر لیا گیا ہے جس کے بعد انہیں قید سے رہائی مل جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کرتارپور راہداری افتتاح: نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ سنی دیول بھی پاکستان آئیں گے
گزشتہ ماہ کی 18 تاریخ کو فلپائنی دارالحکومت پہنچنے والی مس ایران کو ہوائی اڈے سے باہر نہیں جانے دیا گیا جبکہ انٹرپول نے ان کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کر رکھے تھے، جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
فلپائنی محکمہ انصاف کے ترجمان مارک پیٹ نے کہا کہ سابق مس ایران کو منیلا کے ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا تھا ، تاہم درخواست کی منظوری کے بعد وہ فلپائن میں رہ سکتی ہیں۔
اس سے قبل بہارہ زارا بہاری نے اپنے خلاف قائم تمام تر مقدمات کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر مجھے ایران واپس بھیجا گیا تو مجھے قتل کردیا جائے گا یا قید میں ڈال دیں گے۔
یاد رہے کہ دُنیا بھر میں مشہور کولمبیا کی نامور گلوکارہ شکیرا نے اپنی زندگی کے سیاہ ترین لمحے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اْن کی آواز کا جانا اْن کے لیے سب سے زیادہ پریشان کن بات تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا کی سپر اسٹار، گلوکارہ شکیرا نے کہا کہ وہ دو سال قبل عارضی طور پر اپنی آواز سے محروم ہوگئی تھیں، اس خبر کا ملنا اْن کی زندگی کا ’سیاہ ترین لمحہ‘ تھا جس نے انہیں شدید متاثر کیا۔
مزید پڑھیں: آواز کا جانا میرے لیے سب سے زیادہ پریشان کن بات تھی، گلو کارہ شکیرا