کراچی: پی ایس ایل 6 کے 5ویں میچ میں پشاور زلمی نے 194 کے پہاڑ جیسے ہدف کو حاصل کرکے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز 6 وکٹوں سے ہرادیا، پشاور کی ٹیم نے ملتان 194 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز امام الحق اور کامران اکمل نے کیا، دونوں اوپنرز نے 57 رنز کی شراکت قائم کی تاہم کامران اکمل 37 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر امام الحق اور ون ڈاؤن آنے والے ٹام کیڈمور نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 76 رنز کی شراکت قائم کی تاہم امام الحق 48 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے جب کہ ٹام کیڈمور نے نصف سنچری مکمل کی اور 53 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو ملتان کی جانب سے اننگز کا آغاز کرس لن اور محمد رضوان نے کیا تاہم کرس لن صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے جیمس وینس اور اوپنر محمد رضوان نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور اسکور آگے بڑھایا۔
No one:
Rizwan when a new kid is bowling: #MatchDikhao l #HBLPSL6 l #PZvMS pic.twitter.com/nl5Lmo1Ny2— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 23, 2021
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 82 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد محمد رضوان 41 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تاہم جیمس وینس نے صہیب مقصود کے ساتھ بھی جارحانہ 71 رنز کی شراکت قائم کی تاہم صہیب مقصود 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد جیمس وینس نے 84 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت ملتان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، صہیب اللہ اور محمد عمر کی جگہ عثمان قادر اور شاہ نواز دھانی کو شامل کیا گیا ہے جب کہ پشاور زلمی کی ٹیم میں بھی 2 تبدیلیاں کرتے ہوئے روی بوپارہ اور عماد بٹ کی جگہ ٹام کیڈمور اور شرفانے رادر فورڈ کو شامل کیا گیا ہے۔
No one:
Rizwan when a new kid is bowling: #MatchDikhao l #HBLPSL6 l #PZvMS pic.twitter.com/nl5Lmo1Ny2— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 23, 2021
ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان، کارلوس بریتھ ویٹ، صہیب مقصود، خوشدل شاہ، کرس لن، سہیل تنویر، ریلی روسو، شاہد آفریدی، عمران طاہر، شان مقصود، عثمان قادر اور شاہ نواز دھانی شامل ہیں جب کہ پشاور زلمی کی ٹیم میں کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی، شعیب ملک، ٹام کیڈمور، وہاب ریاض، شرفانے رادر فورڈ، مجیب الرحمان، محمد عرفان اور محمد عمران پر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کو پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف