لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے دوران ٹی 20 ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے جمعہ کے روز قومی ٹیم کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کرلی جس میں تمام کھلاڑیوں کو یکجا کیا جائے گا۔
ٹیسٹ اوپنر عابد علی کی کرکٹ میں بتدریج واپسی کا سفر جاری
کرکٹ بورڈ کا ٹیم کی بہتر کارکردگی کیلئے غیر ملکی کوچز لانے کا فیصلہ
اعزازیہ تقریب میں ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کو مدعو کیا جائے گا۔ چیئرمین رمیز راجہ کے فیصلے کے تحت کل منعقد کی جانے والی تقریب کا مقصد کھلاڑیوں کی کارکردگی اجاگر کرنا ہے۔
نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اعزازیہ تقریب کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیون کو کیش انعام سے بھی نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔