پاکستانی نژاد امریکی شیف فاطمہ علی نے بعد از مرگ دوسری بار اعلیٰ ایوارڈ جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی نژاد امریکی شیف فاطمہ علی نے بعد از مرگ دوسری مرتبہ جیمز بیئرڈ ایوارڈ جیت لیا۔

امریکا کے شہر شکاگو میں ہفتہ کو مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے ستاروں سے سجی ایک تقریب میں فاطمہ علی کو دوسرے جیمز بیئرڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی آئی اے کے ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل لیز پر نیویارک سٹی انتظامیہ کے حوالے

فاطمہ علی کو یہ ایوارڈ انکی کتاب (Savor, A Chef’s Hunger for More) کیلئے دیا گیا ہے جو انہوں نے بستر مرگ پر لکھی تھی، یہ کتاب ان کے انتقال کے بعد شائع ہوئی اور مختصر عرصے میں ہی کافی پذیرائی حاصل کرلی۔

فاطمہ علی پاکستان کے سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی بیٹی تھیں جو ریئلٹی کوکنگ شوز میں شرکت اور مزیدار کھانے بنانے کیلئے مشہور تھیں، فاطمہ علی کینسر کے ساتھ طویل جنگ لڑنے کے بعد جنوری 2019 میں انتقال کر گئی تھیں۔

اس سے قبل فاطمہ علی نے بون ایپیٹائٹ میگزین کیلئے اکتوبر 2018 میں لکھے گئے مضمون (I am a Chef with Terminal Cancer) کیلئے ایوارڈ جیتا تھا، یہ ایوارڈ بھی انکی وفات کے بعد اپریل 2019 میں دیا گیا تھا۔

فاطمہ علی کو 2017 کے آخر میں ہڈیوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور جنوری 2018 میں انہوں نے اپنے بائیں کندھے میں ٹیومر کو ہٹانے کے لیے کیموتھراپی اور سرجری کروائی تھی جس کے بعد انکی صحت بگڑ گئی تھی۔

Related Posts