افغانستان مسجد میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ پاکستان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان مسجد میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ پاکستان
افغانستان مسجد میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کی مسجد میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکوں پر افسردہ ہیں اور اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکوں سے انتہائی المناک سانحہ رونما ہوا، جبکہ آزمائش کی اس گھڑی میں ہماری دُعائیں شہید ہونے والوں کے  سوگوار لواحقین کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملیحہ لودھی کا کردار پاکستان کی ساکھ بڑھانے کے لیے قابل فخر ہے۔اقوام متحدہ

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں  اور بم دھماکوں سے ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں جمعہ کی نماز کے دوران ایک مسجد پر حملے میں کم سے کم 62 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز  جس وقت ننگر ہار کے علاقے حسکا مینا کی مسجد میں حملہ کیا گیا، اُس وقت تقریباﹰ 250 نمازی مسجد کے اندر موجود تھے۔ دھماکے کے بعد یہ مسجد شدید تباہی کا شکار ہوئی اور درجنوں افراد ملبے تلے دب کر رہ گئے۔

زخمیوں کو ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد کے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ ایک مقامی کونسلر علی محمد نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کئی نمازی شدید زخمی ہیں۔ مقامی کونسلر کے مطابق مسجد میں نمازیوں کا خون اور جسم کے مختلف حصے بکھرے پڑے ہیں اور انہیں سمیٹنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں نمازجمعہ کے دوران مسجد پرحملہ،62نمازی شہید

Related Posts