پاکستان میں کورونا پھر شدت اختیار کرنے لگا، 4286 نئے کیسز ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan posts another 19 deaths from coronavirus

اسلام آباد:پاکستان میں اومی کرون کی شدت کے بعد کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا، ملک میں 4286 نئے کیسز ریکارڈ، 4 افراد انتقال کرگئے۔

ہفتہ کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار اموات کے ساتھ ایک دن میں 4286 کیسز رجسٹر ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق 4نئی اموات کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 29003 ہو گئی ہے جبکہ نئے 4286 کیسز کو شامل کرنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1320120 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 52ہزار522 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کیسز کا تناسب 8اعشاریہ 16 فیصد تک بڑھ گیا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 28فیصد سے تجاوز، لاک ڈاؤن کا فیصلہ این سی او سی کریگا، وزیراعلیٰ سندھ

گزشتہ روز2598 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1263005 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی کل تعداد 28112 ریکارڈ کی گئی۔

سندھ میں اب تک 497153، پنجاب میں 451408، خیبرپختونخوا میں 182100، اسلام آباد میں 110597، بلوچستان میں 33684، آزاد کشمیر میں 34739 اور گلگت بلتستان میں 10439 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں اب تک 13 ہزار 87 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ میں 7 ہزار 693، خیبر پختونخوامیں 5 ہزار 953، اسلام آباد میں 968، آزاد کشمیر میں 749، بلوچستان میں 367 اور گلگت بلتستان میں 186 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Posts