پاکستان میں ایڈز کے ایک لاکھ پینسٹھ ہزار مریض موجود۔ وزارتِ صحت کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایڈز کے مریض
ایک لاکھ پینسٹھ ہزار ایڈز کے مریض پاکستان میں موجود ہیں

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں اس وقت ایڈز کے ایک لاکھ پینسٹھ ہزار مریض موجود ہیں اور سب سے زیادہ ایڈز کے مریض صوبہ پنجاب میں ہیں ۔

ایک روز قبل  قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کی۔ اپوزیشن کے ایک سوال پر وزارتِ صحت نے تحریری جواب جمع کروایا جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ پینسٹھ ہزار ہے جبکہ ہسپتالوں اور دیگر طبی مراکز میں رجسٹر کیے جانے والے مریضوں کی کل تعداد چوبیس ہزار تین سو اکتیس ہے۔

 پنجاب میں  رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد بارہ ہزار دو سو دو ہے جبکہ سندھ میں چھ ہزار آٹھ سو سڑسٹھ، خیبر پختونخواہ میں دو ہزار چار ، بلوچستان میں آٹھ سو چونتیس جبکہ وفاق میں دو ہزار چار سو چوبیس مریض رجسٹر کروائے گئے ہیں۔

بعد ازاں کورم پورا نہ ہونے پر قومی اجلاس کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ 

Related Posts