17اکتوبر کا جلسہ ظلم و جبر اور مہنگائی کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا،سعید غنی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جماعت اسلامی لسانیت کو ہوا دیکر ایم کیو ایم بننے کی کوشش کررہی ہے، سعید غنی
جماعت اسلامی لسانیت کو ہوا دیکر ایم کیو ایم بننے کی کوشش کررہی ہے، سعید غنی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر و صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ 17اکتوبر کا باغ جناح کراچی میں منعقد ہونے والے تاریخی جلسہ عام ظلم وجبر،مہنگائی اور بے روزگاری کے ساتھ مخالفین کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تاریخی جلسہ ثابت کردے گا کہ کراچی بھٹو کے چاہنے والوں کا شہر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 17اکتوبر باغ جناح کراچی کے جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے تحت جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں شہر کے ساتھ اپنے ہونے کا دعویٰ کرنے والوں نے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے انہوں نے کہاکہ اب عوام کو مسائل میں رکھ کر سیاست کرنے کا دور گزر چکا شہر کے باسی شہر کی ترقی او اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں کراچی کی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں سعید غنی نے کہاکہ حالیہ کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخابات اور حالیہ کنتو نمنٹ بورڈ الیکشن میں کراچی کے شہریوں سے پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ہے۔

یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اب شہر کراچی کی عوام کسی بھی سیاسی نعرے اور جھانسے میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہاکہ انشا اللہ آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں شہر کراچی کی عوام پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے شہر کراچی کے چپے چپے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچا دیا ہے انشا اللہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد شہر کراچی کی عوام کو مثالی ماحول فراہم ہوسکے گا۔

سعید غنی نے کارکنان سے کہاکہ وہ 17اکتوبر باغ جناح کے جلسہ عام کو تریخ ساز بنا نے کے لئے عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ تیز کردیں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں مرزا مقبول احمد نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک کی مقبول جماعت تھی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا انشا اللہ 17اکتوبر کراچی کا جلسہ مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گا۔

مزید پڑھیں: بختاور کے گھر بیٹے کی ولادت، بلاول بھٹو باقاعدہ ماموں بن گئے

اجلاس سے اپنے خطاب میں جاوید شیخ،چوہدری اصغر آرائیں اور جانی میمن نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کورنگی چیئر مین بلاول بھٹو کا قلعہ ہے انشا اللہ 17اکتوبر کو لاکھوں کی تعداد میں ڈسٹرکٹ کورنگی سے عوام اور کارکنان باغ جناح کے جلسہ عام میں بھاری تعداد میں شکت کرینگے۔سٹی ایریاز اور یونین کمیٹیز سے ریلیاں نکالی جائیں گی۔

Related Posts