سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے کے گورنر ستیا پال ملک کے حالیہ بیان کو مضحکہ خیزقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کاز کیلئے حریت رہنمائوں اور انکے بچوں کی قربانیاں بے مثال اور ناقابل فراموش ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے بدھ کو سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ گورنرکے بیان کا مقصد حریت قیادت کو بدنام کرنا اورعوام کی نظرمیں انکی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے ۔
حریت ترجمان نے کہاکہ نہ صرف حریت رہنماء بلکہ انکے اہلخانہ بھی بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں اور انہوںنے گرفتاریوں،ظلم و تشدد، تذلیل اورحتیٰ کہ قتل وغارت کا بھی سامنا کیا ہے۔
اس سلسلے میں انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون ، مولانا شوکت احمد شاہ،شیخ عبدالعزیز، میر حفیظ اللہ اور محمد یوسف ندیم کی شہادت ایک ناقابل تردید حقیقت ہے ۔
مزید پڑھیں: امریکی قانون سازوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پھر تشویش ظاہر کردی