کوٹ ادو میں گھر کے اندر پراسرار دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوٹ ادو: پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں گھر کے اندر پراسرار دھماکے سے بچی سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ کے ایک گھر کے اندر پراسرار دھماکے سے بچی سمیت 5 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

رسیکیو حکام نے بتایا کہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیصل آباد، سوہن حلوے کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد کباڑ کا کام کرتے تھے اور دھماکے کے وقت بھی کباڑ کے سامان کی چھانٹی کررہے تھے۔

دھماکے کے فوراََ پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی، دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جارہی ہے، تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکا کس چیز سے ہوا۔

Related Posts