کراچی : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت پر ساڑھے چار روپے کے اضافے پر اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کے پارلیمانی لیڈر برائے سندھ اسمبلی و امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے کہا ہے کہ نیپرا عوام کو ریلیف دینے کے بجائے غربت اور بے روزگاری سے تنگ عوام کی جیبوں پر ڈاکے مار نا بند کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی چوک میں کنٹینرز پر کھڑے ہو کر سول نافرمانی کی تحریک کے نام پر بجلی کے بل جلانے والے آج برسر اقتدار ہونے کے بعد عوام کے دل جلا رہے ہیں۔
امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ تاجر ہو یا مزدور اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے سبب سب پریشان ہیں۔
ایک طرف لوڈشیڈنگ اور دوسری طرف بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لیے ناقابل قبول ہے۔ حکومت عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے بجائے آئے روز مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:حکومت تحفظ میں ناکام، کراچی کے شہری اپنی سیکورٹی کا بندوبست خود کرلیں، مفتی قاسم فخری